وزیراعظم عمران خان کا جام شہادت نوش کرنے والے محکمہ جنگلات کے ملازم جمشید اقبال کو خراج تحسین

 
0
1523

اسلام آباد 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگل میں آگ بجھانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے محکمہ جنگلات کے ملازم جمشید اقبال کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

ہفتہ کواپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ 19 اگست کو چترال فاریسٹ ڈویڑن میں محکمہ جنگلات کے ایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نے ادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کے محفوظ شدہ جنگل کے حصہ نمبر 01 میں لگنے والی آگ بجھاتے بجھاتے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کے لئے ہمارے جنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہے ہیں۔