پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، جلسے جلوس استعفوں، عدم اعتماد ، لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

 
0
140

اسلام آباد 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ‏شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، جلسے جلوس استعفوں، عدم اعتماد ، لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہے۔سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ کرپشن پر احتساب سے بچنے کے لئے این آر او چاہتا ہے جو نہیں ملے گا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کو دیکھے بغیر ہی اس کو مسترد کرنے والی اپوزیشن ٹھپا مافیا کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا ی وی ایم کے ذریعے انتخابات کو صاف شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ دھاندلی کا رونا رونے والوں کے پاس انتخابی اصلاحات سے بھاگنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔