کووڈ ۔19 کی عالمی وبا سے دنیا بھر جاری کھاتوں کے بیلنسز متاثر ہوئے ہیں، آئی ایم ایف

 
0
190

اسلام آباد 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے نے کہا ہے کہ کووڈ ۔19 کی عالمی وبا سے دنیا بھر جاری کھاتوں کے بیلنسز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہےکہ 2020 کا سال ایک مشکل سال تھا۔ مخصوص وقت کےلئے سفری سرگرمیاں محدود ہو گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھائو ہوا۔

اس دوران طبی مصنوعات کی عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے گھریلو اخراجات میں بڑھوتری ہوئی اور خدمات و بچتوں کی بجائے ہر آدمی کے کھانے پینے کے اخراجات اہمیت اختیار کر گئے ۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ عالمی برادری کے جامع اقدامات اور پالیسی سپورٹ کے باعث کسی حد تک بین الاقوامی معاشی بحران سے تحفظ حاصل ہوا تاہم وبا کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

عالمی ادارہ نے کہا کہ وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں سفر، اخراجات اورتجارت میں نمایاں تبدیلیاں ہوئیں جن کی وجہ سے دنیا کے اکثر ممالک کے جاری کھاتوں کے بیلنس بھی متاثر ہوئے ہیں۔