ملک میں بیڈ گورننس کیا، گورننس ہی نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق

 
0
366

اسلام آباد 23 اگست 2021 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو افغانستان کی صورتحال پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر معمولی صورتحال جاری ہے اور ایسے میں حکومت کو اپوزیشن کو جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو ملک پر مسلط ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں۔ ان تین سالوں میں حکومت نے عوام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت سب کے سامنے ہے، ڈالر اوپر چلا گیا ہے اور روپیہ نیچے گر گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجوزہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو تمام صحافی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے جس کے بعد اس کے نفاذ کا جواز نہیں بنتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں بیڈ گورننس کیا، گورننس ہی نہیں ہے۔