پاک بحریہ کے کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 
0
7431

اسلام آباد جولائی16(ٹی این ایس) پاک بحریہ کے کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ریئر ایڈمرل عدنان خالق پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیاہے۔