اسٹاک ایکسچینج میں تیزی, ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری

 
0
144

اسلام آباد 23 اگست 2021 (ٹی این ایس): کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 187.36 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 47445 پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 08 پیسے سے بڑھ کر 164.10 پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوکر 164.95روپے کا ہوگیا۔