ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال, تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

 
0
447

اسلام آباد 03 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں اسکولوں کی بندش کے حوالے اہم پیغام میں کہا کہ پنجاب میں تمام اسکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند کررہےہیں، اسکولزکی بندش کافیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےپیش نظرکیاگیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے.

ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے تاہم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سےمتعلق حتمی اعلان کچھ دیرمیں متوقع ہے۔