ابھی میں بطور وزیر کام کررہا ہوں، وزیراعظم منظوری دیں گے تو عہدہ چھوڑ دوں گا: علیم خان

 
0
675

لاہور 11 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر علیم خان دو مرتبہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھی انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔

علیم خان نے کہا کہ میں نے 2 ماہ قبل اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم نے مجھے انتظار کرنے کا کہا تھا، انہیں بتایا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ دینے سے منع کیا، وہ منظوری دیں گے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، ابھی میں بطور وزیر کام کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔