چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہباز شریف سے مشاورت نہٰں کی جائے گی

 
0
124

اسلام آباد 20 ستمبر (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کےمعاملے پر شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی۔ ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر مسودہ سامنے نہیں آیا، جسٹس(ر) جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا اور بڑے پیمانے پر وصولیاں کیں۔ چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کانوٹس ملےگا تو جواب بھی دےدوں گا۔ اداروں کے سربراہان پر تنقیدکی جائے تو تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔ آج سیاست دانوں اور بیوروکریٹس پر تنقیدکرنا فیشن بن گیا ہے‘۔