اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپورترجمانی کی،سردارتنویر الیاس

 
0
99

وزیر اعظم عمران خان نے جس انداز سے سید علی گیلانی کی میت کے معاملہ کوبھی اُٹھایا وہ قابل ستائش ہے،سینئر وزیر آزادکشمیر
مسئلہ کشمیر کوبھرپور انداز میں اُجاگرکرنے پروزیر اعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدرتحریک انصاف آزادکشمیر

اسلام آباد 26 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): صدرتحریک انصاف آزادکشمیر وسینئر وزیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب کرنے اور کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کرنے پر ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے یواین جنرل اسمبلی خطاب میں کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کرکے حق اداکردیا،وزیر اعظم عمران خان نے فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے بتادیا کہ مودی خود سب سے بڑادہشتگرد ہے۔سردارتنویر الیاس نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے جس انداز سے حریت راہنما سید علی گیلانی کی میت کے معاملہ کوبھی اُٹھایا وہ قابل ستائش ہے،وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کا تذکرہ کرکے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑدیا۔سینئر وزیر آزادکشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا،ہم مسئلہ کشمیر کوبھرپور انداز میں اُجاگرکرنے پروزیر اعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔