پی ٹی اے کا پی ایم سی ایل (جیز) کو حکمنامہ جاری، صارفین سے وصول کردہ ناجائز ٹیکس اور سروسز چارچز فوری واپس کرنے کی ہدایت

 
0
397

اسلام آباد اکتوبر 07 (ٹی این ایس): پی ٹی اے نے پی ایم سی ایل (جیز) کو حکمنامہ جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ فوری طورپر صارفین سے وصول کردہ ناجائز ٹیکس اور سروسز چارچزکو فوری طور پر واپس کر نے کا اہتمام کر ئے بصورت دیگر مذکورہ بالا کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق کے کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی پی ٹی اے کے ڈائریکٹر کمرشل افیئرز عادل عمر کی جانب سے ٰیکم اکتوبر کو ایک خط پاکستان موبائیل کمیونیکیشن لمیٹیڈ ( پی ایم سی ایل جیز ) کے چیف ایگزیکٹو عامر ابراہیم کے نام لکھے گئے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ پی ٹی اے اس سے قبل بھی مزکورہ کمپنی کو یہ حکم جا ری کر چکا ہے کہ انسانی حقوق کے کیس صارفین سے غیر قانونی ٹیکس اور دیگر وصول کردہ چارجز بنا کسی شرط کے واپس کیے جا ئیں پی ٹی اے کو اس کیس میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ چھبیس اپریل سے بارہ جولائی دو ہزار انیس کے درمیاں پی ایم سی ایل نے صارفین سے زائد ٹیکس اور سروسزجارجز کی مد میں غیر قانونی رقم وصول کی ہے پی ٹی اے قوانین کے مطابق مذکورہ کمپنی نے یہ تمام چارجز غیر قانونی وصول کیے لہذا پی ٹی اے پی ایم سی ایل کو ہدایت کرتا کہ وہ فوری طور پر مذکورہ بالا واجبات صارفین کو واپس کریں ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی اے کے اس حکم پر پی ایم سی ایل نے تاحال کوئی ایکشن نہ لیا اور نہ ہی پی ٹی اے حکام کو آگاہ کیا وہ کروڑوں روپے کے زائد وصول واجبات واپس کیے ہیں کہ نہیں لیکن پی ایم سی ایل کے حکام نے پی ٹی اے کے حکم نامے پر واجبات ادا کر نے کے بجائے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ وہ صارفین زائد وصول کردہ رقم کے بدلے فری ڈیٹا سروسز وصول کر سکتے ہیں پی ایم سی ایل کی یہ حرکت پی ٹی اے کے حکم نامے اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اس بارے میں پی ٹی اے کی جا نب سے لکھے گئے پہلے خط پر ایکشن نہ لینے پر پی ٹی اے حکام نے دوبارہ پی ایم سی ایل کے چیف ایگزیکٹو کو سخت ہدایات جاری کیں اور اس بات کا پابند کر نے کی کوشش کی ہے کہ پی ایم سی ایل دو ہفتے کے اندر صارفین کو تمام واجبات واپس کر ئے بصورت دیگر مذکورہ کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی اس بارے میں پی ایم سی ایل کے چیف ایگزیکٹو عامر ابراہیم سے رابطہ کرکے انکا موقف جا ننے کی کوشش کی لیکن پی ایم سی ایل کے چیف ایگزیکٹو نے اس بارے میں اپنے موقف سے آگاہ نہیں کیا جس سے یہ لگ رہا ہے پی ایم سی ایل صارفین سے وصول کردہ زائد ٹیکس اور چارجز کی رقم واپس کر نے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔۔۔۔۔۔