صدر زون میں اور میری ٹیم کی سربراہی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ایس پی صدر زون اسلام آباد نوشیروان

 
0
190

اسلام آباد 08 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): ایس پی صدر زون اسلام آباد نوشیروان سے ترنول کے صحافیوں خصوصی ملاقات ایس پی نوشیروان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا صدر زون میں اور میری ٹیم کی سربراہی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایس پی نوشیروان صحافیوں کو بتایا کہ صدر سرکل  کے نواحی علاقوں میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا ہے،جس کی بدولت جرائم کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور بہت جلد علاقے میں سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا میری تمام تر توجہ جرائم کو کنٹرول کرنے اور علاقے میں امن امان کی فضا برقرار رکھنے پر مرکوز ہے جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جرائم پیشہ افرادکے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، منشیات فروشوں اور برائی کے اڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی، جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جھوٹی درخواست دینے والوں اور عادی درخواست بازوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایس پی نوشیروان نے مزید کہا کہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، عوام کے لئے میرے آفس کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید شکنجہ سخت کیا جائے گا خاص کر 26 نمبر چونگی ترنول اور سنگجانی کے علاقے یہاں پر انشاءاللہ خصوصی آپریشن کیے جائیں گے اور جا رہا ہے پیشہ افراد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ترنول کے صحافیوں کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعہ کو خود اپنی نگرانی میں دیکھ رہا ہوں انشاء اللہ بہت جلد ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اپنی ٹیم کے ہمراہ سر توڑ کوشش کر رہا ہوں خاص کر صدر زون کو جرائم سے پاک کر دوں پولیس فورس جوائن کرنے سے پہلے میں نے معاشرے کو برائی ارو جرائم سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔الحمدللہ پولیس جوائن کرنے کے بعد میں چاروں صوبوں میں رہا ہوں اور ہر خاص و عام کو انصاف فراہم کرنے کو اپنا مرکزی نقطہ بنایا ۔آئی جی اسلام آباد کے وژن کے مطابق انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کے اہم اہداف میں شامل ہے۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے سے بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ پولیس جیسے اہم ادارے کی بہتری کا انحصار اچھے افسروں پر ہے۔ چنانچہ آئی جی اسلام آباد اس وقت اسلام آباد بھر پر موثر انداز میں نظریں رکھے ہوئے ہیں۔ چنانچہ یہاں پولیس ڈھانچے کو مثالی بنانے اور عام شہریوں کے جان مال کے تحفظ کے لئے بہتر سے بہترین افسران کا تقرر کیا گیا اور اور خوب سے خوب تر کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اسلام آباد صدر زون ملحقہ علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اور خاص طور پر کلاشن کوف کلچر کے خاتمے اور اس کلچر کے نتیجہ میں منشیات فروشوں لٹیروں بدمعاشوں اور خاص طور پر قبضہ گروپوں کے نیٹ ورک کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔صدر زون میں جرائم پیش افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں انہیں تلخ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔صدر سرکل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قبضہ مافیا ایک خوفناک منفی طاقت ہے جو سیاسی مذہبی اور انتظامیہ کے بعض لالچی عناصر سمیت بہت سے دوسرے مؤثر حلقوں کا تعاون بھی حاصل کر لیتا ہے اور ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ پولیس حکام اس کے سامنے بے بس ہو جائیں۔صدر سرکل سنگجانی 26 نمبر چونگی ترنول غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن یقینی طور پر اس طرف بھی توجہ دی جائے گی ۔ شریف شہریوں سے زندگی بھر کی کمائی کو لوٹنا بھی اب عام ہو چکا ہے ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔صدر سرکل جرائم پیشہ سرگرمیوں میں شامل بدمعاشوں اور اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔کوئی با اثر شخص یا افسر قبضہ گروپوں کی حمایت کرے تو اسکے خلاف کارروائی کریں گے