نوازشریف کی ممکنہ آمد،پمزہسپتال کے وی آئی پی وارڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی

 
0
502

متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو موقع پر پہنچنے  اورغیر متعلقہ افرادکو وی آئی پی وارڈ کے باہر اور اردگردسے ہٹانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنزپمزہسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد، جولائی 29 (ٹی این ایس):  نوازشریف کی ممکنہ آمد،پمزہسپتال میں سیکورٹی انتظامات کرلئے گئے،ہسپتال کے وی آئی پی وارڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سادہ کپڑوں میں پولیس کے جوان پمزکے مختلف حصوں میں تعینات کردیئے گئے

ذرائع  کے مطابق متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو موقع پر پہنچنے  اورغیر متعلقہ افرادکو وی آئی پی وارڈ کے باہر اور اردگردسے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

پمزہسپتال میں بکتربندگاڑیاں بھی پہنچادی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنزپمزہسپتال پہنچ گئے۔