تنگوانی: بجارانی اور  تیغانی برادریوں کے درمیام مسلح  تصادم، 2 جان بحق 8 زخمی

 
0
1538

دونوں برادریوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے اب تک 30 افراد جان بحق بھینٹ چڑھ چکے

تنگوانی، جولائی 29 (ٹی این ایس):    بجارانی اور  تیغانی برادریوں کے درمیام مسلح  تصادم  میں دو افراد جان بحق 8 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  ناپرکوٹ تھانے کی حدود مہران بجارانی گاؤں میں تیغانی برادری کے مسلح بند افراد نے حملہ کردیا ھملہ آوروں نے اسلحہ کا آزادانی استعمال کیا جس کے نتیجے میں میانداد  اور شاہنواز بجارانی نا می دو افراد مارے گئے۔

تصادم میں  8 دیگر افراد  بھی زخمی ہوئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  دونوں برادریوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے اب تک 30 افراد جان بحق بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔