آئی جی پنجاب کلیم امام  کی پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں زیر تشدد زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں کی عیادت

 
0
893

نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم کھوکھر اور ان کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں: میڈیا سے گفتگو

لاہور، جولائی 29 (ٹی این ایس):   آئی جی پنجاب کلیم امام نے این اے 135سے کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کے ڈیرے پر فتح کے جشن میں اندھا دھند فائرنگ  کرنے سے منع  کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہاتھوں شدید تشدد  سے زخمی ہونیوالے پولیس  اہلکارووں کی جناح ہسپتال میں  عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے   انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے لوگوں کا پولیس پر تشدد کرنا قابل مذمت ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم کھوکھر اور ان کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں،ملزمان کو پکڑنے کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اورملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔