شریف خاندان میں پاناما کیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے، مریم اورنگزیب

 
0
349

اسلام آباد جولائی27(ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں پاناما کیس کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہے ،شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ، اس کیس کے فیصلے کا تو سب کو ہی شدت سے انتظار تھا۔جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز ہوں یا میاں نوازشریف کوئی بھی کیس کے حوالے سے پریشان نہیں ہے کیونکہ میاں صاحب نے خود ہی عدالت کو درخواست کی تھی کہ پانامہ لیکس کے اوپر تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے تین نسلوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا ہے اور سب کچھ سچ پر مبنی ہے ، پانامہ کیس کا فیصلہ آرہا ہے تو یہ اچھی بات ہے کیونکہ سب کو ہی اس کا شدت سے انتظار تھا