فخرزمان کا انگلش کاونٹی سمرسیٹ سے معاہدہ، کیریبین لیگ میں شرکت نہیں کریں گے

 
0
394

دبئی جولائی27(ٹی این ایس): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخرزمان کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔ اوپنگ بیٹسمین کا انگلش کاونٹی سمرسیٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔ اب پاکستانی سٹار فخرزمان کیریبین لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیمپنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیلیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹسمین فخرز مان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی،کیربین لیگ کے بعد فخرزمان کا انگلش کاونٹی سے بھی معاہدہ ہوگیا۔ فخر زمان کا انگلش کاونٹی سمر سیٹ سے 4 ہفتے کیلئے معائدہ طے پایا ہے۔ اوپننگ بلے باز کو پی سی بی نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔اس سے قبل کریبین لیگ نے بھی فخر زمان سے معاہد ہ کیا تھا تاہم فخر نے انگلش کاونٹی کے معاہدے کو کیریبین لیگ پر ترجیح دی ہے۔