پاک بحریہ کے تین کموڈورزکی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 
0
312

کراچی جولائی27 (ٹی این ایس ) پاک بحریہ کے کموڈورعمران احمد، کموڈور محمدشعیب اور کموڈور ذکاء الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ریئر ایڈمرل عمران احمد نے1985میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔آپ کی امتیازی تقرریوں میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( مینٹیننس) اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان نیوی ڈاکیارڈ شامل ہیں۔فی الوقت آپ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج پی این ایس جوہر کراچی کے کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔آپ امریکہ میں اولیور ہیزرڈ پیری کلاس(Oliver Hazard Perry)جہاز کے حصولی مشن(Acquisition Mission)کی سر براہی بھی کر چکے ہیں۔ شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز(ملٹری) تفویض کیا جا چکا ہے۔ریئر ایڈمرل محمد شیب نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلا م آباد اور امریکہ کے نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔آپ کمبائنڈ ٹاسک فورس151-، 9thآگزلری اینڈ مائن وارفیئر اسکواڈرن،10thپیٹرول کرافٹ اسکواڈرن اور پاک بحریہ کے جہاز نصر کی کمانڈ کر چکے ہیں۔آپ کی امتیازی تقرریوں میں آرمڈ فورسز وارکالج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹنگ اسٹاف،نیول ہیڈ کوارٹر زمیں ڈائریکٹر نیول ٹریننگ اور پی این ایس اکرم کے کمانڈنگ آفیسر کی تقرریاں شامل ہیں۔اس وقت آپ نیول ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( اسپیشل آپریشنز فورسزاینڈ میرینز) کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمن 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ اور فرانس سے آرمز آف سب میرین کورس کے تربیت یافتہ ہیں ۔آپ 25thڈسٹرائر اسکواڈرن،پاکستان نیوی کے جہازبدر اور پاکستان نیوی کی میزائل بوٹ قوت کی کمانڈ کر چکے ہیں۔آپ کی دیگر امتیازی تقرریوں میں ڈائریکٹر نیول انٹیلی جنس (آپریشنز)،ڈائریکٹرالیکٹرانک وارفیئر اور اسسٹنٹ نیول سیکرٹری کی تقرریاں شامل ہیں۔آپ ترکی (انقرہ )میں پاکستان کے نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔ شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز(ملٹری) تفویض کیا جا چکا ہے۔