لاہور؛ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ، کارکنوں کا پولیس پر پتھراؤ، 2 اہلکار شہید

 
0
849

لاہور 22 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): لاہور میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شہدا میں ایوب اور خالد شامل ہیں۔ جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔ توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا تھا۔

مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیاگیا، ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔