احتساب عدالت، جج محمد بشیر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو طلب

 
0
621

اسلام آباد ،اکتو بر13(ٹی این ایس):احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کیخلاف ریرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔آج احتساب عدالت کے باہر وکلاء کی ہنگامہ آرائی اور زبردستی احاطہ عدالت میں گھس آنے کے باعث عدالت نے سماعت کو بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا تھا ۔ حالات کے پیش نظر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔