سیکیورٹی ادارے کی بڑی کارروائی، کراچی سے ریڈ بک کا مطلوب ملزم گرفتار

 
0
229

کراچی 22 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): شہر قائد سے ریڈ بک کا مطلوب ملزم پکڑا گیا، ملزم دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔

کراچی میں سیکیورٹی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا، ظہورمہدی کونجی اسپتال میں کارروائی کےدوران حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور مہدی کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اور یہ دہشت گرد محمدعلی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طورپرملوث رہا ہے۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی اورر ینجرزکی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں احمد علی عرف ٹی ٹی گرفتار ہوا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتاردہشت گردنے2011میں نمائش چورنگی پر 4 افراد جبکہ 2011 میں ایم کیوایم کے یونٹ174 کےکارکن موسیٰ رضوی کوقتل کیا تھا۔