انسداد دہشت گردی عدالت, تیزاب گردی کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

 
0
832

فیصل آباد 22 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب کے شہر فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیزاب گردی کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج شہزاد حسین نے ملزم کے نابلغ بیٹے کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاقے مکو آنہ میں ملزم رمضان نے احمد علی نامی شہری پر تیزاب پھینکا تھا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کے روز لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ صدف کی تین سال قبل ساجد خان سے شادی ہوئی تھی۔

ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ طلاق کے بعد شوہر نے دوبارہ شادی کرنے کا کہا تھا لیکن دوسری خاتون سے شادی کی خبر ملنے پر غصے میں آکر سابق شوہر ساجد پر تیزاب پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی سے گزرتے ہوئے سابق شوہر پر تیزاب پھینکا تھا۔