شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
102

اسلام آباد 28 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): لاہور کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور عدالت میں عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔