ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے: شہباز شریف

 
0
253

اسلام آباد 07 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اس حکومت کو ہٹانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے اور وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لیے گھبرانے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور عمران نیازی کی سمتیں مخالف ہیں۔‎