پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

 
0
90

اسلام آباد 13 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک اعشاریہ تینتالیس فیصدجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح چھ اعشاریہ پچہتر فیصد عائد کر دی گئی۔
نوٹیفیکشن میں مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح چھ اعشاریہ ستر فیصد عائد کر دی ہے۔
ایف بی آر کے نوٹیفیکشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ بیس فیصد عائد کر دی ہے۔

واضح رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روز قبل ہی8 روپے تک کا اضافہ کردیا تھا ۔