چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے پاکستانی واپسی میں تاخیر کا نوٹس

 
0
281

اسلام آباد جنوری 30 (ٹی این ایس): چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ و انکے والدین کا سینیٹر رحمان ملک سے رابطہ اور فوری واپسی کا مطالبہ، سینیٹر رحمان ملک کا وزارت داخلہ کو چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی فوری وطن واپسی کے انتظامات کے احکامات، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور او پی ایف کمیٹی کو واقعے پر تفصیلات دیں، انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ پاکستانی طلبہ کے واپسی کیلئے وزارت خارجہ، او پی ایف اور جی ایچ کیو سے ملکر لائحہ عمل تیار کرے۔ پاکستانی طلبہ کی چائینہ سے باحفاظت واپسی کیلئے سی۔130 طیارہ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں، پاک چائینہ بارڈر کے قریب طلبہ کے منتقلی کیلئے خنجراب بارڈر کیطرف گاڑیاں و ڈاکٹرز ٹیمیں روانہ کی جائیں، پاکستانی طلبہ کو کرونا وائرس کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے بعد انکے والدین کے حوالے کیا جائے، سکریننگ کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق کی صورت میں مکمل طبعی سہولیات مہیا کی جائیں، پاکستانی طلبہ کو ادویات، کھانے پینے کی اشیا و محفوظ مقامات کی فراہمی کیلئے چینی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے کیا انتظامات اٹھائے ہیں۔ چائینہ سے پاکستان آئے سامان و دیگر اشیاء خصوصاً اشیائے خوردونوش کی مکمل سکرینگ کیجائے۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹس پر مکمل سکریننگ کے انتظامات کیے جائیں۔