سی ٹی ڈی ملتان کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار،تین ہینڈگرنیڈاورایک پسٹل برآمد

 
0
1859

ملتان جولائی 29( ٹی این ایس )سی ٹی ڈی ملتان کی کارروائی،سدرن بائی پاس وہاڑی روڈ ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتارکرکے تین ہینڈگرنیڈاورایک پسٹل برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اطلاع ملی کہ سدرن بائی پاس وہاڑی روڈ کے قریب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد شہر کے اہم مقام پر دہشتگردی کی کارروائی کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہجرت اللہ، عبداالحئی اورمحمدیوسف کوگرفتار کرلیا ۔گرفتارملزمان سے تین ہینڈگرنیڈ بم اور ایک پسٹل برآمد کرلیا اورسول ڈیفنس بم ڈسپوزل کوبلوایا جنہوں نے تینوں ہینڈگرینڈ کوناکارہ بناکردیاگرفتارملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔