سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان بحران سے نمٹا جائے، وزیراعظم عمران خان

 
0
163

اسلام آباد 09 نومبر 2021 (ٹی این ایس): افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں،ورلڈ فوڈ پروگرام کے چیف نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان بحران سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا لیکن اب عالمی برادری کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ اس وقت افغانستان انسانی بحران کا شکار ہے۔ رپوٹ کے مطابق ملک میں 23 لاکھ سے زائد افراد اس بحران کا شکار ہیں۔