کرسچن ٹرنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے کی امید

 
0
104

اسلام آباد 10 نومبر 2021 (ٹی این ایس): برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے کی امید ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا فائنل آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنے پانچوں میچز جیت کر اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے 5 میں سے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ ہو گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاک انگلینڈ سیریز پر بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر دیے گئے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہو گا۔