افغان وزیرخارجہ آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

 
0
134

اسلام آباد 10 نومبر 2021 (ٹی این ایس): افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات پر بھی گفتگو ہوگی۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ قہار بلخی کے مطابق وفد بدھ کو پاکستان آئے گا جس میں وزرا بھی شامل ہوں گے۔

وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرانیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔