سردار تنویر الیاس کے جلسے کی تیاریاں مکمل،آج تاریخی جلسہ ہو گا،ہزاروں افراد ہائی سکول گراونڈ میں صدر پی ٹی آئی کا تاریخی خطاب سنیں گے

 
0
304

باغ 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): سردار تنویر الیاس کے جلسے کی تیاریاں مکمل،آج تاریخی جلسہ ہو گا،ہزاروں افراد ہائی سکول گراونڈ میں صدر پی ٹی آئی کا تاریخی خطاب سنیں گے،ارجہ کراس سے لیکر باغ شہر تک جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کے آج باغ میں جلسہ عام کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،باغ شہر اور گرد و نواح کو سجا لیا گیا،اس سلسلہ میں آج باغ شہر میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گِی،جس میں سیکڑوں افراد نے باغ شہر کا چکر لگایا، صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کی پارٹی صدارت سمبھالنے کے بعد پہلی بار دورہ باغ کی تیاریاں زور شور سے جاری،صدر پی ٹی آئی آج 24 نومبر کو تاریخ ساز جلسہ ہو گا، ایل اے ١۵وسطی باغ سے ممبر قانون ساز اسمبل،سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان جو حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر کی صدارت کی زمہ داری سمبھالنے کے بعد پہلی بار آج 24نومبر کو باغ تشریف لا رہے ہیں،جہاں وہ گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،سینئر موسٹ وزیر اس جلسہ عام میں باغ کے لیئے تاریخی میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے،جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر کی گورننک باڈی کے اراکین،وزراء حکومت اور مشیران بھی شرکت کریں گے.