تاج ریزیڈنشیا اسلام آباد میں نیزہ باری مقابلوں کا انعقاد

 
0
235

چیمبر کے سابق صدر اور سی ای او سنٹورس سردار یاسر الیاس خان نے افتتاح کیا

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): سردار یاسر الیاس خان، سابق صدر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد میں دو روزہ نیزہ بازی مقابلوں کا افتتاح کیا اور اختتامی تقریب میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کا اہتمام تاج ریزیڈنشیا اسلام آباد نےبزنس ورلڈ کے چیرمین راجہ حامد محمود، عادل برکت علی، جاذہ مارکٹنگ کے سی ای او فریاب وڑایچ, شیخ دانیال، منیم سگو، شیر پنجاب کلب اور فالکن کلب سے حمزہ سردار اور اسد فاروق کے اشتراک سے کیا تھا۔ ایونٹ میں لاہور ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن سے 91 کلبوں اور 120 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بزنس ورلڈ اور جاز مارکیٹنگ نے بھی اس تقریب میں تعاون کیا۔

 اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے سابق صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ نیزی بازی کا کھیل لوگوں کو ایک صحت مند تفریح فراہم کرتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو ملک کے تمام حصوں میں بہتر فروغ دینے پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کھیل کو بہتر ترقی دینے کیلئے ملک میں اس کھیل کے مزید گراؤنڈ مہیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے بعدنیزہ بازی ایک اعلی درجے کے کھیل کے طور پر مشہو ر ہو رہا تھا اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ تھا جہاں گھوڑوں سے محبت کرنے والے سبھی مل سکتے تھے اور ایک دوسرے سے مقابلہ کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی کو فروغ دینے پر ایک بار پھر بہتر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہماری ثقافت کو متعارف کروایا جائے گا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار، ایس ایس پی موٹر وے، ایس ایس پی چوہدری گلفام ناصر وڑائچ، ضلع ناظم چکوال ملک طارق، ضلع ناظم جہلم راجہ قاسم خان، پریزیڈنٹ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسیشن سردار طاہر محمود, پریذیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر، سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، ۔ چودھری نصیر، اعجاز عباسی، زاہد رفیق، چوہدری رؤف، طاہر عباسی، رانا قیصر شہزاد، سردار اسد خان پاسوال، قاضی ارتضیٰ گوہر اور دیگرمعززین نے شرکت کی اور اس کھیل میں بھرپور دلچسپی لی۔