پولیس نے لڑکی کو ونی کرنے پر پنچائیت کے سربراہ ،نکاح خواں ،گواہوں سمیت11افراد کو گرفتار , مقدمہ درج

 
0
613

چیچہ وطنی جولائی29 (ٹی این ایس )لڑکی کو ونی کرنے پر پنچائیت کے سربراہ نکاح خواں اور گواہوں سمیت گیارہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیااور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ واقعات کے مطابق چک نواب کے کاٹھیا کے منیر احمد کا باپ عبداللہ اور اس کے ساتھی چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 114/7-Rمیں آئے اورمدعی خضر عباس کے والد علی شیر اور ماں معراج بی بی کو ڈرا دھمکاکر کہا کہ اس کے بیٹے رفیق نے منیر احمد کی بیوی نواب بی بی زبر دستی سے زنا کیا ہے جس پرپنچائیت کے بہانے ملزموں نے اس کی بیٹی خضراں بی بی 14سا لہ اور اس کے ماں باپ کو ہمراہ ایک گاڑی میں بٹھالیا اور پنچائیت کے سربراہ محمد شیر کے ڈیرہ پر لے گئے جس پر لڑکی کے بھائی خضر عباس نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ونی کرنے کے جرم میں گیارہ ملزمان نکاح خاں مولوی ظفر اقبال ، فلک شیر ،منیر احمد ، طارق ، شاہد،حق نواز ، بشیراں اور لڑکی کے ماں باپ علی شیر او ر معراج بی بی وغیرہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف 366-A,310-A,365-Bت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔