3ہزار سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ،پنجاب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ‘ آئی جی پنجاب

 
0
385

لاہور جولائی29 (ٹی این ایس ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس فورس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینا قومی فریضہ ہے اور سی ٹی ڈی کا کردار قابل فخر ہیں تما م بم دھماکوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے آئی جی پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں اور افسروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں ، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ 3ہزار سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پنجاب میں تمام دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔