سپریم کورٹ: ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور

 
0
159

اسلام آباد 30 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،سپریم کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔منگل کو جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ علی وزیر کے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا، علی وزیر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔خیال رہے کہ علی وزیر پر ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے۔علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔