وفاقی ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اوربغیرسیٹ بیلٹ گاڑی چلانے ، دوران ڈرائیونگ فون سننے والوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد

 
0
1018

اسلام آباد ،دسمبر20(ٹی این ایس):اسلام آباد میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اوربغیرسیٹ بیلٹ گاڑی چلانے ،دوران ڈرائیونگ فون سننے والوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈائون ،وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 8215،موٹر سائیکل سواروں، فینسی نمبر پلیٹ والی 1152،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 2394،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر1600، ڈرائیورزکے خلاف ، جبکہ 90وی آئی پیز کے خلا ف بھی مختلف خلاف ورزیاں کرنے پر کاروائی کی گئی ،

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے اورای ٹی او کے علاوہ دوسری نمبر پلیٹ آویزاں کرنے پر گاڑی یا موٹر سائیکل کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ جات میں بند کر دیا جائے گالہذا موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی اور شہری اپنی گاڑیوں پر ایکسائز سے جاری کردہ نمبر پلیٹس آویزاں کریں ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ ،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والوں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوںکے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر30سے زائد ناکہ جات لگا رکھے ہیں ۔

جو مختلف اوقات میں مختلف مقامات پروائلیٹرز کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اب تک ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 8215 ،موٹر سائیکل سواروں،فینسی نمبر پلیٹس والی 1152،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 2394،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر1600،گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی ،جبکہ90وی آئی پیز کے خلاف بھی وائلیشن کرنے کاروائی عمل میں لائی گئی

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں پر ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹ آویزاں کریں،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ای ٹی او کے علاوہ جاری کردہ کوئی اور نمبر پلیٹ آویزاں کرنا غیر قانونی اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا خطرناک ڈرائیونگ تصور کیا جائے گالہذا شہری ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں بصورت دیگر ان شہریوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی گاڑی یا موٹرسائیکل تھانہ جات میں بند کر دی جائے گی،