کھیلوں کو سکول اور کالج کی سطح پر بھی فروغ دے رہے ہیں‘وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

 
0
359

اسلام آباد دسمبر 20 (ٹی این ایس) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سکول اور کالج کی سطح پر بھی فروغ دے رہے ہیں‘ معذور افراد نے وہیل چیئر پر کرکٹ کھیلنا یقینی بنایا‘ معاشرہ اگر معذور افراد کا ساتھ دے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں‘ پنجاب سپورٹس بورڈ کے دفاتر میں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے‘ پی ٹی وی پر سماعت سے محروم لوگوں کے لئے خصوصی بلیٹن شروع کیا جائے گا۔

بدھ کو پی ٹی سی ایل کی آٹھویں وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مختلف شہروں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے دفاتر میں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے کھیلوں کو سکول اور کالج کی سطح پر بھی فروغ دے رہے ہیں۔

وہیل چیئر پر کرکٹ میچ کھیلنے کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔معذور افراد نے وہیل چیئر پر کرکٹ کھیلنا یقینی بنایا معاشرہ اگر معذور لوگوں کا ساتھ دے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔ پی ٹی وی پر سماعت سے محروم لوگوں کے لئے خصوصی بلیٹن شروع کیا گیا ہے خصوصی افراد کے لئے ہفتے میں ایک پروگرام بھی پی ٹی وی پر کیا جائے گا پی ٹی وی ٹورنامنٹ کی کوریج کرے جسے پی ٹی وی سپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔