خصو صی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ میں مقامی حکومتوں میں معذور افراد کیلئے نشستیں مخصوص کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

 
0
106

وہاڑی 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): خصو صی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ میں مقامی حکومتوں میں معذور افراد کیلئے نشستیں مخصوص کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اورچیئر مین لوکل کونسلز ایسو سی ایشن آف دی پنجاب زاہد اقبال چوہدری کو یقین دہانی کروا دی۔
چیئر مین لوکل کونسلز ایسو سی ایشن آف دی پنجاب زاہد اقبال چوہدری،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل سی اے پی انور حسین، چیئر پرسن نیشنل کولیشن فار انکلوسیو پاکستان سیدہ امتیاز فاطمہ، ریجنل منٹور سی آئی پی لاہور ریجن ساجد علی،اور زاہد اسلام سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی مقامی حکومتوں کے نئے نظام میں ” افراد باہم معذوری ” کو فعال کردار دئیے جانے کی کاوشیں رنگ لے آئیں – صوبائی وزیرِ بلدیات میاں محمودالرشید کی تجویز پر وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے نظام میں ” افراد باہم معذوری ” کے لیے نشستیں مخصوص کیے جانے کا عندیہ دے دیا -تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب کے پلیٹ فارم پر نئے مقامی حکومتوں کے حوالہ سے سوشل ڈویلپمنٹ سیکٹر کے نمائندگان سے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمودالرشید مشاورتی اجلاس میں سیدہ امتیاز فاطمہ نے معذور افراد کے لیے مقامی حکومتوں میں نشستیں مخصوص کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے کی شرکاء نے تائید و حمائیت کی تھی جس پر صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے یقین دہا نی بھی کروائی تھی بعد ازاں اس حوالہ سے تمام اسٹیک ہو لڈرز کو بھی مراسلے ارسال کیے گئے – اس حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی عظمی کار دار اور سید امتیاز فاطمہ کی قیادت میں افراد باہم معذوری کے نمائندہ وفد نے بھی صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے ملاقات کی جبکہ گزشتہ روز صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمود الرشید سے چیئر مین لوکل کونسلز ایسو سی ایشن آف دی پنجاب زاہد اقبال چوہدری، ساجد علی ایڈوکیٹ نومنتخب کنوینئر فافن پنجاب کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی – اس حوالہ سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور صوبائی وزیر میاں محموالرشید نے باھمی مشاورت کے بعد مثبت اشارہ دے دیا ہے۔