پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کا کام ہے جنہوں نے جعلسازی کی انہیں پکڑے۔ اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔