عمران خان آٹا، چینی،بجلی، گیس،دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کراین آر اودیں، مریم اورنگزیب

 
0
138

اسلام آباد 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ شہباز شریف کا نام ایک دو نہیں، تین چار مرتبہ ای سی ایل میں ڈالیں۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے،عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔

عمران خان آٹا، چینی،بجلی،گیس،دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کراین آر اودیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق نیب نے مؤقف اپنایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کیسز میں ملزم ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔