آپ سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، مریم نواز

 
0
303

اسلام آباد 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شکست پر اپنے پیغام میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، پاکستان زندہ باد۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم، آپ سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نےایسی پرفارمنس دی، ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتاہے لیکن پاکستان نےبہت اچھی کرکٹ کھیلی۔