ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید پیر محمد شاہ نے بطور ڈی آئی جی حیدر آباد رینج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 
0
283

اسلام آباد 05 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید پیر محمد شاہ نے بطور ڈی آئی جی حیدر آباد رینج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اس موقع پر اے ڈی آئی جی محمد جمن جویو رینج آفس حیدرآباد ایس پی کمپلین اعجاز بھٹی صاحب رینج آفس حیدرآباد ڈی ایس پی ایڈمن منیر بلوچ رینج آفس حیدرآباد
آفس سپرینٹنڈنٹ محمد علی سولنگی اسٹیبلیشمنٹ رینج آفس حیدرآباد سمیت تمام برانچ انچارجزکے آفیسرز اور آفیشلز نے ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ صاحب کا استقبال کیا
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج پیر محمد شاہ نے اپنے دفتر میں برانچوں کے انچارجز سےتعارفی ملاقات کی، جس میں تعارف اور تفویض شدہ ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ تمام تجربہ کار اور اپنے اپنے شعبہ جات میں مہارت کے حامل ہیں ہم سب ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کرینگے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام ارکان ایک اچھی ٹیم ثابت ہونگے ۔ پیر محمد شاہ صاحب ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ صاحب اس سے پہلے پنجاب میں اے ایس پی صادق آباد ضلع رحیم یار خان اور بھر کراچی میں کراچی کے اندورنی ضلعوں میں ایس ایس پی اور ڈی آئی جی رہ چکے ہیں آپ ایک با صلاحیت اور با وقار پولیس آفیسر ہیں اور ماتحت پرور پولیس آفیسر ہیں سائیلوں سے آپ کا اخلاق بہت ہی شائستگی اور میٹھی زبان والا ہوتا ہے اور سندھ سے دو پولیس آفیسر بہت ہی اخلاق کے دھنی پولیس آفیسر ہیں ایک موجودہ ڈی جی ایف آئی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی صاحب اور دوسرے ڈی آئی جی حیدر آباد جناب سید پیر محمد شاہ صاحب ادارہ ان دونوں آفیسران کو سلام پیش کرتا ہے