وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی گزشتہ روز سری لنکا ہائی کمیشن اسلام آباد آمد

 
0
237

اسلام آباد 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی گزشتہ روز سری لنکا ہائی کمیشن اسلام آباد آمد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سری لنکا کے ہائی کمشنر عزت مآب وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات سیالکوٹ فیکٹری حادثہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار
وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعے پرحکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہے۔
حکومت اور پاکستانی عوام پرنتھار کماراکی ہلاکت پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پریانتھا کمارا واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ پریانتھا کمارا پر تشدد اور اسکی موت میں ملوث کسی بھی شخص سے رعائیت نہیں برتی جائیگی۔ پریانتھا کمارا کی ہلاکت میں ملوث تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر حکومت اور پاکستانی عوام کے ردعمل پر بہت مطمین ہیں۔ سری لنکن ہائی کمشنر افسوسناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ حالیہ واقعے سے متاثر نہیں ہونگے۔ پرنتھاکمارکی نعش سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔