ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کے زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

 
0
143

وہاڑی 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کے زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن عوام دوست پولیسنگ پر عمل درآمد کر کے عوام میں اعتماد سازی ہی ہماری اصل طاقت ہے. تھانہ پولیسنگ کی بنیادی اکائی ہے جسے شہریوں کیلئے حقیقی معنوں میں ریلیف سنٹر بنانے کے لئے بہترین پبلک ڈیلنگ اور فیلڈ میں موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے. تھانہ جات کے امور میں بہتری, جرائم کی روک تھام اور روایتی پولیس کلچر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا. امیر عبداللّہ خان نیازی ڈی پی او وہاڑی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر بشری جمیل, ڈی ایس پی صدر مظہر حیات, ڈی ایس پی بوریوالا فرحت عباس, ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے جبکہ زیر تفتیش امثلاجات، پینڈنگ چالان، PSFA کی رپورٹ، چالان نامکمل, مقدمات عدم پتہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے میٹنگ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کے مقدمات میں برآمدگی کی شرح کو بہتر بنایا جائے. پکار 15کی کالز پر بروقت رسپانس دیا جائے اور جرم قابل دست اندازی کی صورت میں بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے. پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے. منظم کرائم جیسا کہ منشیات فروشوں, بدمعاشان, مجرمان اشتہاریوں, ٹارگٹ افینڈرز, عدالتی مفرور, جواء خانوں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں. اغواء کی مقدمات میں مغوی/مغویہ کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے. زیادتی / بدفعلی کے مقدمات میں بروقت ڈی این اے کروایا جائے. سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن کی جاری کردہ ایس اوپیز کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ, 1787سمیت تمام پورٹلز پر موصول ہونے والی مختلف درخواست ہائے کو ٹائم لمٹ میں حل کیا جائے.