حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع

 
0
400

لاہور جولائی 29(ٹی این ایس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے باعث قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے جبکہ اگلے ہفتے اس کا شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 120 کا ضمنی انتخاب 60 روز میں کرانے کا پابند ہے جس کا شیڈول اگلے ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف حلقہ این اے 120سے کامیاب ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ آنے کے باعث یہ نشست خالی ہو چکی ہے۔