ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز قومی مجرم ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سید وسیم حسن اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی

 
0
208

وہاڑی 08 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز قومی مجرم ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور شہریوں کو ریلیف اولین ترجیح ہے دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر لگائیں بھٹوں پر اینٹوں کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں گے بھٹہ مالکان سرکاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ خلاف ورزی پر دکانیں و بھٹہ جات کو جرمانے، مقدمات اور سیل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن،انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن، سبزی فروٹ منڈی کے عہدیداران اور پولٹری ایسوسی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے سی وہاڑی سید وسیم حسن نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دکاندار و بھٹہ مالکان سرکاری نرخوں کو پینافلیکس یا وائٹ بورڈ پر واضح جگہ پر لکھیں جبکہ ریڑھی پر اشیاء فروخت کرنے والے ریٹ لسٹ سامنے آویزاں کریں اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایات پر سرپرائز اور خفیہ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جہاں بھی خلاف ورزی ہوئی وہاں سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخوں سے زائد اینٹوں کی فروخت اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے سیل کر دیے جائیں گے ۔