وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت آزادکشمیر کے اندر ہنر مند افراد کی خصوصی تربیت کے لیے سکل ڈویپمنٹ سنٹر قائم کیے جائیں گے، سردار تنویر الیاس

 
0
175

اسلام آباد 08 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر کشمیر ڈویلپمنٹ پکیج کمیٹی کے انچارج سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت آزادکشمیر کے اندر ہنر مند افراد کی خصوصی تربیت کے لیے سکل ڈویپمنٹ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔آئی ٹی پارکس سمیت جدید ٹیکنالوجی سے منسلک دیگر ادارے بھی قائم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔آزادکشمیر کا پہلا ترقیاتی بجٹ 50لاکھ پر مشتمل تھا اب اس کا حجم 28ارب تک پہنچا ہے۔حیران کن با ت یہ ہے کہ 28ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کے لیے 112ارب روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات کرنا پڑتے ہیں جس سے عیاں ہے کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں توازن قائم نہیں رہ سکا۔کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج قومی نوعیت کا منصوبہ ہے جو ز یراعظم پاکستان عمران خان کی طر ف سے آزادکشمیر کی عوام کے لیے تحفہ ہے جس کی گزشتہ 70سال میں مثال نہیں۔یہ وزیراعظم عمران خان کی فراخدلی کا اظہار ہے۔کشمیر ڈویلپمنٹ فنڈ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس کے نتائج آئندہ نسلوں تک جائیں گے،آزادکشمیر میں عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی اور اس پراجیکٹ کے تحت فلیگ شپ منصوبے شروع کیے جاسکیں گے۔کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی وترقیات چوہدری رشید،وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق،وزیر خوراک چوہدر علی شان سونی،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساجد چوہان سمیت دیگر متعلقہ حکومتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پیکیج کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اب تک ہونے وا لی پراگرسس کے حوالے سے سینئر موسٹ وزیر کو بریفنگ دی۔اس موقع پرچیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔ وزراء حکومت چوہدری رشید اور اظہر صادق نے بھی پیکیج کے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔شاہرات،آئی ٹی،انڈسٹری،صحت،
تعلیم لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکمہ جات کے میگا پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر نے کہا کہ 1964ء میں آزادکشمیر کا پہلا بجٹ 50لاکھ روپے تھا جواب بڑھ کر 1کھرب 40ارب تک پہنچ چکا ہے مگر اس میں ترقیاتی بجٹ صرف 28ارب روپے ہے۔غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافے سے عیاں ہے کہ کہیں نہ کہیں خرابی ضروری ہوئی ہے جسے درست کیا جانا ضروری ہے۔کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ایسے منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے جو آم آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا باعث ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ممکن بنانا ہے تاکہ عام آدمی کے مسائل کم ہوسکیں اور ترقیاتی بجٹ کے ذریعے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔