بنگالیوں کی گولڈن جوبلی آزدی تقریبات ; پاکستان نے ڈھاکہ فتح کرلیا

 
0
309

اسلام آباد 08 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): بنگالیوں کی گولڈن جوبلی آزدی تقریبات ; پاکستان نے ڈھاکہ فتح کرلیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا,ڈھاکہ فتح کا مشن بھی مکمل۔۔ پاکستانی فتح سے بھارتی اور بنگلیوں کو اسٹیڈیم میں سانپ سونگھ گیا شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم کو شکست دیکر سیریز بھی جیت لی۔۔پاکستان ٹیم نے بنگالیوں کی گولڈن جوبلی آزدی تقریبات پر ڈھاکہ فتح کرکے پاکستانیو کو مسکرانے موقع فراہم کردیا تفیصلات کے مطابق ان دنوں ہر طرف بنگلہ دیش میں 1971 میں پاکستانی افواج پر فتح کاجشن منانے کی تیاریاں زوروں پرہیں پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئےاننگز اور آٹھ رنز سے شکست دےکر پاکستان کو فتح یاب کیاپچاس برس سے 16 دسمبر بنگالیوں کے لئے آزادی کادن ہےپاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈھاکہ میں موجودگی سے المیہ مشرقی پاکستان کے زخم ہرے ہوچکےتھےبنگلہ دیشی عوام کو یقین تھا کہ ڈھاکہ ٹیسٹ ڈرا ہوجائےگا مگر اس بار پاکستان ٹیم نے بالآخرڈھاکہ کو فتح کرلیااور بنگالیوں کی خوشیوں پر اوس پڑ گئی۔پاکستان نےدلچسپ مقابلے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی،

سیریز کلین سوئپکرکے عالمی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر بنالی۔ڈھاکہ بارش بھی بنگلہ دیش کی مدد نہ کر سکی حالآنکہ ٹیسٹ میچ کا آدھے سے زیادہ کاوقت ضائع ہوا مگر بابر اعظم کی شاندار کپتانی ٹیم ورک اورٹیم اسپرٹ سے پاکستان نے ڈھاکہ فتح کرلیا ے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی اور ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ساجد خان کی گھومتی گیندوں کے آگے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بس نہ چلا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئیمیچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھےکھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے 101 تک پہنچنے کی ضرورت تھی لیکن بنگال ٹائیگرز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو بھی پویلین لی راہ دکھا دی،

اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔اسپنر ساجد خان، جنہوں نے گزشتہ روز شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، آج بھی شاندار باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور اپنے پہلے ہی اوور میں تیج الاسلام کو نشانہ بنایا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں خالد احمد کو بھی صفر پر بولڈ کردیا۔واضح رہے کہ بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے پہلے تین دنوں میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔
چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کی۔۔