روزنامہ آردو ٹائمز کی خبر پر ایکشن ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ریسو رس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں ڈرگ انسپکٹر کا اجلاس

 
0
139

وہاڑی 08 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): روزنامہ آردو ٹائمز کی خبر پر ایکشن ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ریسو رس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں ڈرگ انسپکٹر کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈرگ انسپکٹر ز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریاں محنت اور لگن سے ادا کریں باقاعدگی سے اپنے فیلڈ وزٹ کریں اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بھی جائیں اور اتائیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں اور میڈیکل سٹورز کی بھی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور تمام میڈیکل سٹورز اپنی دستاویزات اور ریکارڈ مکمل رکھیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈرگ انسپکٹر روبینہ تاج، عمران رشید بھی موجود تھے۔