وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کو فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ شروع

 
0
148

اسلام آباد 08 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کو فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا سیکٹر اے 16 تھانہ نون رانا چوک میں اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار عبداللہ خان کی سربراہی میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر کے گوش گزار کیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ موضع جات کا پٹواری بھی موقع پر موجود تھا عوام کی بڑی تعداد نے تھانہ نون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے
اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان کو بتایا موجودہ تھانہ پولیس اسٹیشن نون کے ایس ایچ او سے لے کر تمام عملہ سے ہم انتہائی خوش ہیں بلاوجہ کسی کو تنگ نہیں کیا جاتا اور جب سے موجودہ ایس ایچ او اشتیاق شاہ کی یہاں پر تعیناتی ہوئی ہے قبضہ مافیا مکمل طور پر خاموش ہے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان نے اشتیاق شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے واپڈا اور سی ڈی اے کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات پیش کیے جس کے حوالے سے مکمل طور پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان نے مقامی متاثرین کو بریف کیا اور انہیں آگاہ کیا انشاءاللہ ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے کسی کی مالکیت کی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ہمارے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں آپ بنا کسی سفارش کے ایس ایچ او سے لے کر ڈی سی آفس آ سکتے ہیں کھلی کچہریوں کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ہم ہر یونین کونسل میں عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے تاکہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر فوری طور پر انصاف مہیا کیا جا سکے کھلی کچہری میں سیکٹر آئی 14 اسلام آباد پراپرٹی ایسوسی ایشن کے صدر مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے خصوصی شرکت کی